مکہ ویلفیئر فانڈیشن اور آستانہ عالیہ الحرمین شریف کے زیراہتمام 14 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

بدھ 14 فروری 2024 19:00

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) مکہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور آستانہ عالیہ الحرمین شریف کے زیراہتمام 15واں اجتماعی شادیاں پروگرام میں 14 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی مقامی ہال میں سر انجام دی گئی۔

(جاری ہے)

مکہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سرفرازاحمد مغل اور سرپرست اعلیٰ حاجی شکیل احمد بشیر قادری نے اجتماعی شادیاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ہمارا مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے اور ہم خدمت کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔

15 ویں اجتماعی شادیاں پروگرام کے مہمانان خصوصی معروف سماجی و سیاسی شخصیت محمدافضل منشاء چیئرمین عوامی بلڈ بنک ندیم غلام گل، صدر ڈسکہ بار چودھری شاہد اقبال گورائیہ، جنرل سیکرٹری بار چودھری ارسلان منور ودیگر تھے۔ 15ویں اجتماعی شادیاں پروگرام میں 14 مستحق بچیوں کو جہیز کے ہمراہ شان وشوکت سے رخصت کیا گیا۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں