ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی یوم دفاع پاکستان و یوم شہدا قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

پیر 6 ستمبر 2021 23:04

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی یوم دفاع پاکستان و یوم شہدا قومی جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں سول سوسائٹی اور یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے تاریخی ریلی کا انعقاد کیا گیا جب کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی اس ریلی میں شہریوں اور ضلعی انتظامیہ نے بھی شرکت کی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی شاہنواز بلوچ اور دیگر سرکاری افسران و ملازمین نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر گورئمنٹ ماڈل ہائی اسکول اور گورئمنٹ ہائی اسکول سول کالونی کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سول سوسائٹی رہنما اقبال مرہٹہ بگٹی سابق گوریلا کمانڈر سعید مسوری بگٹی محمد فاروق مندوانی بگٹی صدر پریس کلب ڈیرہ بگٹی احمد راہیجہ بگٹی اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی جب سرکاری گیسٹ ہاس سے شروع ہوکر پاکستان چوک پر پہنچی تو ریلی نے ایک بہت بڑی عوامی اجتماع کی شکل اختیار کرلی جہاں ریلی قائدین محمد اقبال مرہٹہ بگٹی محمد فاروق مندوانی راہیجہ بگٹی سعید مسوری بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی شاہنواز بلوچ نے خطاب کیا شرکا نے اپنے خطاب میں چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کے جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مزمت کی اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں