ڈیرہ،تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، دو خواتین اور ڈرائیور سمیت3افراد زخمی

منگل 15 اکتوبر 2019 22:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈیرہ چشمہ روڈ پر تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں عمر خیل اڈہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابوہوکر الٹنے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی، گاڑی میں سوار دو خواتین اور ڈرائیور سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ چشمہ روڈ پر تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں عمر خیل اڈہ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی اور سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور اور کار میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں