فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار
جمعرات 18 اپریل 2024 20:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اور حکومتی ریٹوں میں 50روپے کا فرق ہے جس سے پولٹری کا پورا شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور اِن حالات میں کاروبار کرنا ممکن ہی نہیں کیونکہ فارمرز اور دوکاندار دونوں ہی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ جب مندا ہوتا ہے تو حکومت نے کبھی اس شعبہ کے نقصانات کی تلافی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ پولٹری فارمرز کو چند پیسے بچ رہے ہیں تو مارکیٹ میں انتظامی مداخلت کے ذریعے بحرانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے حالانکہ اس سے فارمرز کے ہونے والے نقصانات کا تھوڑا بہت ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور افریقہ کے کم ترقی یافتہ ممالک میں حکومتیں صرف مختلف اشیاء کی کوالٹی پر توجہ دیتی ہیں جبکہ ریٹس مارکیٹ فورسز طے کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس شعبہ میں منافع ملتا ہے تو مزید لوگ اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس طرح پیداوار بڑھنے سے قیمتیں خود بخود کم ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ پاکستان میں پولٹری کی صنعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن کا چوزہ جو 60/70روپے میں دستیاب تھا اُس کی قیمت بڑھ کی220 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح پولٹری میڈیسنز کے ریٹ میں بھی چار سو سے پانچ سو فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کے ایک شیڈ کا بجلی خرچہ ڈیڑھ لاکھ تھا جو اب بڑھ کے 9لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ اس طرح پولٹری فیڈ کے نرخوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے پولٹری شیڈز کی تعداد 50فیصد تک کم ہو گئی تھی جس میں برائلرز اور بریڈرز دونوں قسم کے شیڈ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل مندے اور اخراجات کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے بریڈرز کمپنیاں 150سے کم ہو کے صرف 30رہ گئی ہیں ۔ اس صورتحال کی وجہ سے 50فیصد فارمز نے یہ کام ہی چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو فارمرز 20فارم چلانے کی استعداد رکھتے تھے۔ وہ کیپسٹی کم کر کے اب صرف 10فارم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس خالصتاً معاشی مسئلے کو ڈنڈے کے زور پر حل کرنے کی بجائے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا چاہیے کیونکہ جب فارمرز کو پیسے بچیں گے تو وہ پیداوار کو مزید بڑھائے گا اور اس سے مارکیٹ میں صحتمندانہ مسابقت سے پولٹری کے نرخوں میں لازماً کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پولٹر ی کے سرکاری نرخوں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اِن اشیاء کی قیمتوںکا تعین مارکیٹ فورسز پر چھوڑا جائے اوریہ اکنامکس کے بنیادی اصول طلب اور رسد کے مطابق ہونا چاہیے۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ‘لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی
فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کا کمشنر کمپلیکس میں قائم بزنس فسلیٹیشن سنٹر کے اچانک دورہ
جماعت اسلامی کی حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں اور کالجزمیں طلبا وطالبات کیلئے موسیقی کے مقابلہ جات کے ..
پا کستا ن سمیت دنیا بھر میں عا لمی یو م مزدور منا یا
وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہمارے محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں،خورشید ..
ایف آئی اے فیصل آباد نے زرعی صارفین کی شکایات پر ایم فور انٹرچینج کے نواح میں کروڑوں روپے کی اووربلنگ ..
ڈی آئی جی کامران عادل کو سی پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا
فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی،4کم سن بہن بھائی جاںبحق
فیصل آباد، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کامیاب چھاپہ،ملاوٹی مرچیں تیارکرنے والا یونٹ پکڑا گیا
فیصل آباد،چکن سنٹر کے مالک نے پولٹری فارم مالک کے 80لاکھ روپے ہڑپ کر لئے
فیصل آباد، 40سالہ نامعلوم خاتون نے ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی
فیصل آباد، گلستان کالونی میں بدبخت نوجوان نے معمولی جھگڑے پر والدین اور بہن کو چھریاں مار کر زخمی کر ..
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری