عابد باکسر کے بعد رانا ثناء اللہ کے فرنٹ مین تھانیدار کی انٹری
سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر سب انسپکڑ فرخ وحید سے اپنے مخالفین کو قتل کروانے کا الزام عائد ہے، فرخ وحید کوپاکستان لانے کے لیے قانونی کاروائی مکمل کر لی گئی
مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 12:33
(جاری ہے)
اور اس سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرخ وحید کی شہر کے مختلف تھانوں میں رانا ثناء اللہ کے کہنے پر ہی تعیناتی ہوتی رہی، تھانے میں تعیناتی کسی خاص ٹارگٹ کے ساتھ ہوتی تھی۔
رانا فرخ وحید شہر میں جعلی مقابلوں کے لیے مشہور تھے۔رانا فرخ پر فیصل آباد میں 2 بھائیوں سمیت 22 افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کے فیصل آباد کے سب انسپکٹر فرخ وحید نے پچھلے دو سال میں 26 قریب لوگوں کو قتل کیا۔اور ان تمام لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا گیا۔رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ قتل ہونے والے ان افراد کی سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سے کسی نہ کسی طریقے سے دشمنی تھی۔اور یہ الزمات کسی اور کی طرف سے نہیں بلکہ ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شیر علی کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے تھانیدار فرخ وحید کے زریعے سے اپنے مخالفین کو قتل کروایا۔ ، ان میں سے تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں دو بھائیوں سمیت 6 افراد، مدینہ ٹاؤن میں تین افراد ،تھانہ صدر کے علاقے میں دو مقابلوں میں 4 افراد، تھانہ فیکٹری ایریا میں 3 افراد کو مبینہ جعلی مقابلوں میں قتل کیا، اس کے علاوہ مسلم لیگ کے رہنما اصغرعلی بھولا گجر کو قتل کرنے کا الزام بھی عائد ہے۔ ۔یہ تمام قتل کرنے کے بعد فرخ وحید بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور کہا جا رہا ہے کہ آج کل فرخ وحید انگلینڈ میں ہیں اور ان کو پاکستان لانے کے لیے تمام قانونی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے جب کہ فرخ وحید کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔اور فرخ وحید کے خلاف قانون نے گھیرا تنگ کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹروے سے نہر میں جا گری ،3افراد جاں بحق ،2زخمی
فاروق آباد،تیزرفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے سے ٹکرانے سے 35سالہ شخص جاں بحق
ْفاروق آباد،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 23 سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
فاروق آباد ، نہرسے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد
فاروق آباد ،دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی
دو مختلف واقعات میں دونوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
فاروق آباد،مویشیوں کیلئے چارہ کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
قیدیوں،ٹرانس جینڈر اور مخصوص معذوری کے حامل افراد کو اوپن یونیورسٹی مفت تعلیم کی سہولت مہیا کرتی ہے‘ ..
فاروق آباد،نہر سے خاتون کی لاش برآمد
تیزرفتار لوڈر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروںکو کچل دیا ،2افراد جاں بحق ،ایک زخمی
ریسکیو1122شیخوپورہ کی کارکردگی جون 2023میں بھی جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی رہی
بلدیہ فاروق آباد کے ملازمین ،پنشنرز عیدالاضحی کے موقع پرتنخواہ اور پنشن سے محروم رہے
فاروق آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ