انجینئر امیر مقام کو وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اضافی چارج دیدیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی گزارش پر انجینئر امیر مقام کو وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو ٹیلی فون،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وزرات و کشمیر و گلگت بلتستان کی وزارت کی سفارش کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران سابق وزیر اعلیٰ نے انجینئر امیر مقام کو وزارت کی زمہ داری ملنے پر مبارکباد دی۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انجنئیر امیر مقام کی بحیثیت صدر خیبرپختونخوا اور پارٹی کی مرکزی زمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی ہیں سابق وزیر اعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی زمہ داری بھی احسن طریقے ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے وزارت کی ذمہ داریوں کو باہمی مشاورت سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی گزارشات کو اولیت دینے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں