زرداری کی ایماء پر مخالف امیدوار کو جتوانے کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا،راجہ جاوید اخلاص

ہفتہ 10 فروری 2024 20:02

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء راجہ جاوید اخلاص نے آصف زرداری کی ایماء پر مخالف امیدوار کو جتوانے کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا، الیکشن سے چند روز قبل کروڑوں کے غیر قانونی فنڈز سے بجلی، گیس کے بیشمار کنکنشز سمیت نالیوں ، سڑکوں کی تعمیر پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ این اے 52 میں آصف زرداری کی ایماء پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو جتوانے کیلئے وفاقی ،صوبائی حکومتوں نے ہر حربہ استعمال کیا ،پولنگ ڈے سے چند روز قبل کروڑوں کے غیر قانونی فنڈز اور راتوں رات بجلی ،گیس کے بیشمار کنکشنز سمیت دیگر گلی نالیوں سٹرکوں کی تعمیر پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا ان سارے غیر قانونی معاملات کے بارے میں علم ہونے کے باوجود خاموش رہا کیونکہ ہم عوامی مفاد کے پیشِ نظر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتا تھے جبکہ یہ سب پری پول ریگنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی گاڑیوں میں سوار ہو کر گئے لیکن ووٹ پی ٹی آئی کو دیا،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز نے اپنا آپ منوایا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام ووٹرز سپورٹرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا راجہ جاوید اخلاص نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پولنگ صاف شفاف ہوئی اس میں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی جس پر الیکشن کمیشن اور یہاں پر تعینات عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں