پاکستانی عوام کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا میرا مشن ہے ، نوا ز شریف

جمعرات 18 جنوری 2024 21:22

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2024ء) مسلم لیگ ( ن) کے قائد و سابق نوا ز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا میرا مشن ہے ۔ دوہزار سترہ میں صرف پانچ لوگوں نے مل کر پچیس کروڑ عوام کے نمائندے کو نکال کر ملکی ترقی کا راستہ روکا ا ور عوام کو غربت اور مہنگائی کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حافظ آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حافظ آباد سے بہت پیار ہے ۔

یہاں کے عوام سے پیار ہے ۔ آج کئی سال بعد آپ سے مخاطب ہو کر نے پناہ خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ جذبات پر قابو نہیں پایا جارہا ۔عقیدت سے استقبال پر شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا سائرہ اور مریم کو خوش آمدید کہنے پر آپ کے ساتھ محبت کے جذبات اور بھی بڑھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پہلے بھی حافظ آباد آ یا ایسا جذبہ کھبی نہیں دیکھا ۔حافظ آباد میں بھی موٹر وے بنائیں گے حافظ آباد اور لاہور میں فرق نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیحد خوشی ہو رہی ہے کہ نواز شریف کے لئے پیار آج بھی یہاں کے لوگوں میں جاگ رہا ہے ۔ جس پر دل کی گہرائیوں سے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر ہر منٹ اپنے عوام کی یاد ستاتی رہی ۔ انہوں نے کہا دو ہزار سترہ میں بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں صرف پانچ بندوں نے پچیس سو کروڑ عوام کے نمائندے کو نکال باہر کیا اور ملک کو تاریکیوں میں دھکیل دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ا گر مجھے نہ نکالا جاتا تو آج آپ سب بر سر روزگا ر ہوتے ۔ ہر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے ، بجلی گیس مہنگی نہ ہوتی روٹی نان سستا ہو تا ۔ ملک میں مہنگائی نہ ہوتی ڈالر آج بھی سو کا ہوتا ۔ پاکستان کا د نیا میں مقام ہوتا ۔ انہوں نے کہا گرفتار نہ کیا جاتا ، مقدنات میں الجھایا نہ جاتا تو ملک ترقی کے عروج پر ہوتا ، گرین پاسپور ٹ کی عزت ہوتی ۔

اور پاکستان آج ایشیا ٹائیگر ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا ۔ موٹر وے بنا کر سفر آدھا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوش و جذبہ کہاں سے آیا حافظ آباد کے عوام جھوم رہے ہیں نواز شریف بھی آپ کے ساتھ جھوم رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت ہوتی تو موٹر وے یہاں بھی ہوتی تاہم پھر ملا تو حافظ آباد کے لوگوں کو ان کا مستحق مقام دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اپنے پاوں پہ کھڑا کرنا مشن ہے اور اس مشن کو ضرو ر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں