ہنگو ،فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک سپاہی شہید

بدھ 20 اکتوبر 2021 19:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی وقاص شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ میں شہید ہونے والے سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں