ہنگوپولیس کی کارروائی،افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ بناکر دینے میں ملوث 14 رکنی گروہ بے نقاب کردیا

پیر 6 نومبر 2023 19:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2023ء) ہنگوپولیس نے غیرملکی افغان شہری کو لاکھوں روپے کے عوض جعلی شناختی کارڈ بناکر دینے میں ملوث 14 رکنی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ویلج سیکرٹری اور نادراکے (5)اہلکاروں سمیت (6) افرادکوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مزید8 افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو نثار احمد کے مطابق ہنگوپولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر غیرملکی افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 14رکنی گروہ کو بے نقاب کیا ہے جومبینہ طورپر9 لاکھ روپے کے عوض ایک افغان شہری کو قومی شناختی کارڈ بنا نے میں ملوث پائے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ہنگو نثار احمد کے مطابق پولیس نے غیر ملکی افغان شہریوںکو پاکستانی قومی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث زیرحراست افراد میں ایک ویلج سیکرٹری اورنادرا کے (5 ) اہلکار شامل ہیں جبکہ نادرا اہلکاروں سمیت مزید8 ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوکے مطابق یہ گروہ 9 لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنارہے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ڈی پی او کے مطابق مذکورہ گروہ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اسے زکوة کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز ات لینے میں بھی ملوث ہے ۔ پولیس سٹیشن ہنگو سٹی میں ملزمان کے خلاف فارن آرڈینینس کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں