کوہاٹ،خاندانی عداوت پرماموں کی فائرنگ، ایک بھانجا جاں بحق، دوسرا زخمی

پیر 6 نومبر 2023 19:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2023ء) ہنگو شہر کے نواحی علاقہ وراستہ میں خاندانی عداوت پرسنگدل ماموں نے مبینہ طورپر طیش میں ہمشیرہ اور بھانجوں پر فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکرایک جواں سال بھانجاموقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ہنگو شہر کے نواحی علاقہ وراستہ کے بلال کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں ثاقب نامی 12 سالہ نوجوان جاں بحق اور محمد امتیاز زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن ہنگو سٹی کے مطابق مجروح محمد امتیاز نے اپنے ماموں واحد گل ولد شیرین گل کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔پولیس کے مطابق سنگدل ملزم واحد گل نے طیش میں آ کر اپنی بہن اوربھانجوں پر فائرنگ کر کے اپنے ایک بھانجے کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کیا ۔واقعہ کی اطلاع پرڈی پی او ہنگونثار احمد خان کے احکامات پر ایس ڈی پی او امجد حسین کی زیر نگر انی پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم واحد گل کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او سٹی فیاض خان نے بتایا کہ فائرنگ اور قتل کا واقعہ خاندانی عداوت کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں