ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ خان پور ڈیم کا دورہ، سیاحوں کی سکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا

اتوار 14 اپریل 2024 20:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیمان ظفر کے ہمراہ خان پور ڈیم کا دورہ کیا اور سیاحوں کی سکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ بوٹنگ آپریٹرز کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بوٹنگ ایسوسی ایشن کے عہدے دار، ریسکیو 1122 کے افسران اور ٹی ایم کے اہلکار بھی موجود تھے۔

افسران نے سپیڈ بوٹ مالکان کو سیاحوں کے لئے حفاظتی اقدامات اور جیکٹس کے استعمال کی ہدایات دیں۔ بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے ایس ایچ او خانپور اور انچارج ٹریفک خانپور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خانپور آنے والے سیاحوں کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں اور ان کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں