تھانہ حطار پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) تھانہ حطار پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ حطار امتیاز خان نے ہمراہ نفری پولیس لیڈی پولیس ،ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔

دوران سرچ 70/80 گھروں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ 4 بندوقیں اور 38 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا ۔گلستان ولد شہاجہان سکنہ حطار کو گرفتار کرکے 30 لیٹر شراب برآمد کی ۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 3 افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں