ہرنائی، بھارتی فوج درندہ صفت بن چکی، عالمی برادری نوٹس لے، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ

پیر 6 جولائی 2020 23:05

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بھارتی فوج درندہ صفت بن چکی، ننھے بواسے کے سامنے ناناکو گولیاں مارکر شہید کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مودی سرکار نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتیوں کو مارنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، بھارتی فوج کے اس اقدام کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے، مودی اب کشمیر کا بھی قصاب بن چکا ہے اپنے بیان میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے اور تمام اصولوں کو پامال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایک دہشت گرد فوج ہے جو معصوم بچوں تک کو نشانہ بناتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کو اب اپنی بے حسی ختم کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی فوج کی اس بربریت کا نوٹس لے اور بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دے جس کا وعدہ اسنے اقوام متحدہ میں کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ ایک معصوم اور ننھے نواسے کے سامنے نانا کو بھارتی فوج نے گولیاں مارکرشہید کرنے کا واقعہ انسانیت سوز اور دلخراش ہے اسطرح کے بھارتی اقدامات سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہو گا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں