ہارون آباد‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 5 فروری 2021 15:31

ہارون آباد‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیایوم یکجہتی کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اورکشمیری ترانے سے کیاریلی میونسپل کمیٹی سے صدیق اکبر فوارہ چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب نے کی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی ایس سرکل گل حسن، ایچ اوسٹی ابصار گجر،تھانہ صدر ایس ایچ او محمد بشیر، تحصیل دار اور ٹی ایم او اور تحصیل بارکے صدر نے شرکت کی۔

ریلی میں راہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر عارف رضا ملک،ملک آصف شھزاد،عامر جبار سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ،جناح پر یس کلب ،جناح فاونڈیشن،مرکزی انجمن تاجران ،پی ٹی آئی راہنما سمیت طلباء نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے فلیکس اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کشمیر بے گا پاکستان اور مودی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔

مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس اورریسکیو 1122 کے اہلکار لیاقت سکھیرا،سول ڈیفنس کے اہلکار عظمت مدنی،زاہد انجم،۔اسپیشل برانچ کے اہلکار سلمان قریشی،عبد الجبار،اسلام بھٹی،رشید سکھیرا،۔سیکیورٹی برابچ کے اہلکار ملک عامر،منیر احمدبھی ریلی کے ساتھ رہے۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں