حاصل پور میں مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے ایم پی اے افضل گل

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 7 اکتوبر 2021 18:14

حاصل پور میں مسلم لیگ ن  کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے ایم پی اے افضل گل
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) ایم پی اے افضل گل نے رائل سٹی کے چیرمین چوہدری ارسلان خالد سے انکے آفس میں ملاقات کی باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، حمزہ شہباز شریف کا دورہ جنوبی پنجاب آنے والے الیکشن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا  ورکرز کنونشن کروانے پر حمزہ شہباز نے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں چوہدری ندیم بسرا زہد منیر بھٹی شکیل گجر نے مہمان نوازی پر چوہدری ارسلان خالد کا شکریہ ادا کیا چوہدری ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کا جنوبی پنجاب دورہ کامیاب رہا جس میں متعدد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کو تقویت بخشی ہے میاں شہباز شریف مریم نواز کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں پنجاب مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ کا ثابت ہوگا۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں