بلاول بھٹو کی این آر او لینے کیلئے بیرون ملک گئے، عارف حمید بھٹی

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو دغا دیا اور اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرکے بیرون ملک چلے گئے، تجزیہ نگارکا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 1 اکتوبر 2020 10:44

بلاول بھٹو کی این آر او لینے کیلئے بیرون ملک گئے، عارف حمید بھٹی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2020ء) بلاول بھٹو کی این آر او لینے کیلئے بیرون ملک گئے اور غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ پہلے مولانافضل الرحمان کو دھرنے کیلئے بھیجا گیا جس سے ن لیگ کو زیادہ فائدہ ہوا، نواز شریف نے انہیں دغا دیا اور اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرکے بیرون ملک چلے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار تجزیہ عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا، ان کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کا یہ مطالبہ ہے کہ انہیں سندھ میں حکومت کے 5 سال مکمل کرنے دیے جائیں ، مقدمات کو آہستہ آہستہ ختم کیا جائے ، اسی سلسلے میں بلاول بھٹو بیرون ملک گئے ہیں۔

کیونکہ آصف علی زرداری کسی بھی قیمت پر نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لوگ باہرنکلے توحکومت کوگھرجانا پڑے گا انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اندر گئے ہیں

کل ہم سب نے اندر جانا ہے انہوں نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا ہے. سابق صدرآصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی‘ سابق صدر نے کہا کہ ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور عالمی سطح پر کیا پیغام جا رہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے. قبل ازیں آج احتساب عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے‘سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اورملزم عبدالغنی مجید نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے. آصف علی زرداری اور فریال تالپور ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ملزم عبد الغنی مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے. عدالت نے آئندہ سماعت پر احتساب عدالت نے گواہان احسن اسلم، محمد عاطف اور منظور حسین کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں