عمران نیازی نے عوام پر پٹرو ل اور بجلی کے بم گروادئیے،تحریک انصاف واقعی مہنگائی کا سونامی ثابت ہوگئی ،جمشید اخترشیخ

وزیراعظم اور ان کی نااہل ٹیم کے احتساب کا وقت قریب،بھاگنے نہیں دیں گے،اُن کی تلاشی کا وقت آگیاہے،لیگی رہنما

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ اسلام آبادکے صدر جمشید اختر شیخ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے عوام پرپٹرول ، بجلی اوریوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بم گروادئیے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا عوام الناس پر خودکش حملہ ہے، سونامی سرکار بجلی،پٹرولیم مصنوعات اوریوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے زندہ رہنے کاحق چھینناچاہتی ہے،انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑے گی،مسلم لیگ(ن) سے مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، حکومت کی حالیہ عوام دشمن پالیسیوں اور اقدامات سے ان کی قوت خرید مکمل طورپر ختم ہوجائے گی،سونامی حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کااحساس ہی نہیں اور ان پر مہنگائی ،بے روزگاری اور مختلف مدوں میں بوجھ ڈال کر ان کی زندگی اجیرن بناکر ان کے منہ سے آخری نوالہ تک بھی چھین لیاہے ،وزیراعظم عمران نیازی سمیت پوری نالائق ٹیم کے احتساب کا وقت قریب ہے،اُنہیںتلاشی دینا پڑے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما جمشید اختر شیخ نے مزید کہاکہ شوکت عزیز بیرون ملک وزیرخزانہ گیا اور وزیر سے مشیر بن گیا جس کی واپسی پر پاکستانی قوم کیلئے مہنگائی کا ناقابل برداشت طوفان اٹھے گا کیونکہ IMF کی وہ شرائط جن کی ابھی تک تکمیل نہیں ہوئی یہ اسے بھی تسلیم کریں گے اور پاکستانی عوام کونئی مصیبت میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ڈالرمزید اوپر جاناہے،ڈالر کو103سی173 پرلے جانے والوں پٹرول اور بجلی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کیا ،اس نالائق ٹولے کے پاس عوام کیلئے مہنگائی اور مصیبتوں کے انبار کے سوا کچھ نہیں ہے،حضرت عمرؓ کی مثالیں دینے والوں کے پاس قوم کیلئے یوٹرن کے سواکچھ نہیں،ڈی جی آئی ایس آئی کوتبدیل کرنے کیلئے قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں،حکمران سیاسی شہیدبننے کے چکر میںہیں،قوم اب مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے،نااہل و نالائق حکمران ٹولہ22کروڑعوام کی کے جذبات پڑھ لیں کہ عوام کیا سوچ رہی ہے،اپوزیشن کی کوشش تھی کہ سونامی سرکار پانچ سال پورے کریں لیکن حکمرانوں کو جانے کی جلدی ہے۔

مسلم لیگ(ن)ٹریڈرزونگ کے صدرجمشیداخترشیخ نے مزیدکہاکہ عمران نیازی 20سال سے کرپشن کرپشن کاراگ الاپ رہے ہیںلیکن مالم جبہ،بلین ٹری،بی آر ٹی،چینی گندم اوردیگر اسکینڈلزسے نظریں چُرا رہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے دور میں تین میٹروبنیں،ان 3میٹرو پر آنے والی لاگت ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے ایک میٹروبی آر ٹی پر لگادی کیاوہ کرپشن نہیں بی آر ٹی اور مالم جبہ میں بڑی کرپشن کی گئی،پنڈورالیکس میںریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے صاف شفاف وزیروں ،مشیروں اورعلیمہ باجی کے علاوہ بڑی تعداد ہیں ،ان کے خلاف کب ایکشن ہوگا،سپریم کورٹ کب پنڈورالیکس پر جے آئی ٹی اور نگران جج مقرر کررہی ہی پانامہ لیکس میں صرف قائد میاں نوازشریف کو نشانہ بنایاگیا،عمران نیازی اور ان کے وزراء پنڈورالیکس کے معاملے پرفوری استعفیٰ دیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں