مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت محض ایک فیصد بڑھی
مال سال 24-2023 کے دوران گنے کی پیداوار میں 10.7 فیصد کمی دیکھی گئی
جمعہ 29 مارچ 2024 16:34
(جاری ہے)
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں زراعت میں ترقی کی شرح 5.02 فیصد رہی جس کی وجہ خاص طور پر اہم فصلوں میں اچھا اضافہ ہونا ہے، دوسری سہ ماہی میں اہم فصلیں بڑھنے کی شرح 8.12 فیصد رہی، کپاس، چاول اور مکئی کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ ہوا۔
مال سال 24-2023 کے دوران گنے کی پیداوار میں 10.7 فیصد کمی دیکھی گئی، یہاں ایک اہم نکتے کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ پہلی سہ ماہی میں شرح نمو کی وجہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں بہت کم بیس کا ہونا ہے، تاہم 23-2022 کی دوسری سہ ماہی میں زیادہ بیس ہونے کے باوجود اہم فصلوں میں مضبوط اضافہ دیکھا گیا۔مالی سال 23-2022 میں کپاس کی نہایت کم فصل کی وجہ سے کاٹن جننگ و دیگر کی شرح نمو منفی رہی تھی، اہم اب کپاس کی شاندار فصل کے نتیجے میں اس میں دوہرے ہندسے سے شرح نمو بڑھ رہی ہے، لائیو اسٹاک مستحکم ہے جبکہ جنگلات اور ماہی گیری میں معمول کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پہلی سہ ماہی کی طرح منفی نمو رہی، مائننگ میں منفی شرح نمو (4.17 فیصد) رہی جس کی وجہ گیس کی پیداوار میں 5.04 فیصد کمی، ماربل کی پیداوار میں 40.13 فیصد کمی، اور چونے کے پتھر کی پیداوار میں 20 فیصد کمی ہونا ہے۔بڑی صنعتوں کی پیداوار دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) 0.35 فیصد بڑھ گئی، جس کی وجہ خوردنی تیل، تیار ملبوسات، کھادوں وغیرہ کی پیداوار میں اضافہ ہونا ہے، بجلی، گیس اور پانی فراہمی کی صنعت میں 1.54 فیصد کی مثبت نمو کا مشاہدہ کیا گیا کیونکہ آئی پی پیز، ہائیڈروپاور اور نیوکلیئر پلانٹس کی پیداوار کا بڑھنا ہے۔دوسری سہ ماہی میں کنسٹرکشن کی صنعت 17.59 فیصد سکڑ گئی، جس کی وجہ سیمنٹ اور اسٹیل کی پیداوار میں بالترتیب 8.7 فیصد اور 2.5 فیصد کی تنزلی ہونا ہے۔مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں خدمات کے شعبے کی صنعت میں محض 0.01 فیصد کی معمولی ترقی دیکھی گئی، اندورنی تجزیے سے ملے جلے رجحان کا انکشاف ہوا، تھوک اور خوردہ تجارت میں 2.11 فیصد کا اضافہ زرعی پیداوار اور بڑی صنعتوں کی پیدوار بڑھنے کے سبب ہوا۔ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج کے شعبے میں شرح نمو مثبت 1.13 فیصد رہی، بٴْلند مہنگائی کے نتیجے میں انفارمیشن اور کمیونیکشن کے شعبے میں ترقی ہوئی، فنانس اور انشورنس، پبلک ایڈمنسٹریشن اور سوشل سیکیورٹی کے شعبے میں بالترتیب 5.43 فیصد، 11.1 فیصد اور 16.18 فیصد کی منفی شرح نمو کا مشاہدہ کیا گیا۔مزید برآں تعلیم اور انسانی صحت اور سماجی خدمات کے شعبے میں بالترتیب 0.85 فیصد اور 2.53 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہ سلمان امدادی مرکز نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی
ملک کے 91 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 24 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم پیر ..
z تین پارٹیوں کے علاوہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ، رئوف حسن
سپریم کورٹ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں6 رکنی لارجر بنچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ..
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، فوری نافذ ..
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکہ جات کا دورہ، پولیس افسران کو احکامات جاری کئے
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
ہومی سائیڈ یونٹ پولیس اسلام آباد کی کارروائی ،خاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتل( شوہر) انتہائی ..
قومی ہاکی ٹیم میں سیلکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،32بھکاری گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد کا جی سکس آبپارہ بازار کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایچ نائن اتوار ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی