اسپیکر خیبرپختونخوا وہی کردار ادا کررہے ہیں جو ماضی میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ادا کیا تھا،فیصل کریم کنڈی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں منتخب ہونے والی نشستوں پر خواتین سے فوری حلف لیا جائے،حلف نہ ہونے کی صورت میں سینٹ کے انتخاب متاثر ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا وہی کردار ادا کررہے ہیں جو ماضی میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ادا کیا تھا سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ اس فیصلے سے متعلق اپنی رائے دے چکے ہیں ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں منتخب ہونے والی نشستوں پر خواتین سے فوری حلف لیا جائے،حلف نہ ہونے کی صورت میں سینٹ کے انتخاب متاثر ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں