شیخوپورہ میں 5سیٹوں کے رزلٹ کو مینیج کرنے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا
اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ 9، 10مئی کے لوگوں کی پیسے کیلئے سہولتکاری کی گئی، یہ اتنا پیسا تھا کہ پانچ سال شیخوپورہ پر خرچ کیا جائے تو پیرس بن جائے۔ مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف کا انکشاف
ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اپریل 2024 22:50
(جاری ہے)
اگر میری قربانی کے باوجود ریاست اور قوم کو بھی فائدہ نہ پہنچے، غیرمقبول باتیں کرکے میری مقبولیت ختم کی جائے، پھر ریاست اگر تقاضا کرے کہ میں بول پڑوں تو پھر مجھے ریاست کیلئے کچھ سچ بولنا پڑے گا۔
6 ججز کے معاملے میں فریق بننے کا نوازشریف کا فیصلہ نہیں مگر جماعت میں 99فیصد سے بھی زائد لوگ چاہتے کہ نوازشریف فریق بنے، وجہ یہ ہے کہ 6ججز کا خط اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ اپنی جگہ ہے اس میں ایک ریفرنس فائل کروایا گیا تھا، اور کیا گیا ہے، پانچ وہ ججز جن کا ہم ذکر کرتے تھے تو ہمیں کہا جاتا تھا کہ آپ ان کے نام کیوں لیتے ہیں؟ان کے فیصلوں سے پاکستان ، قوم اور اداروں کو جو نقصان ہوا، ان کی کیوں نہیں تحقیقات ہونی چاہئیں؟کہ یہ فیصلے کن کے کہنے پر کئے گئے۔ فیض دھرنا سے متعلق اگر میں کہتا کہ میں نے فلاں کے کہنے پر کیا، تو مجھے گرفتار کرلیا جاتا، کیونکہ یہ اقرار جرم ہوتا، اس شخص نے اقرار کیا کہ میں نے کیا ہے لیکن کس کے کہنے پر کیا؟ ان کو بھی کٹہرے میں لائیں۔ شاہد خاقان عباسی سمیت سب کو لایا جائے ، اس کے وقت کے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو بھی بلایا جانا چاہیئے۔ کمیٹی کا کام تھا کہ ان کو بھی انکوائری کیلئے بلاتے۔فیض حمید کو کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی۔ میرا الیکشن ہارنا چھوٹا کیس ہے،ریاست کو خطرات ہیں، مجھے تکلیف ہے کہ ریاست میں انٹرنیشنل اسمگلرز ، زمین، منشیات، اسلحے اور گولڈ کے ہوں ، وہ فارن فنڈنگ میں ملوث ہوں، مال روڈ پراوسی کے دفتر میں5 سیٹوں کی ڈیل کریں اور اس کے بدلے بھاری رقم دیں،اور نوٹیفکیشن ان کیلئے لیا گیا جو 9 مئی کو اینٹ سے اینٹ بجانے میں ملوث تھے، ایک اسمگلر ڈیل کرواتا ہے، وہ طاقتور تھا، میں حلفاً کہتا ہوں کہ انتخابات میں نتائج میں ردوبدل کیا گیا ہے،الیکشن میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے ، پاکستان میں عملاً شیخوپورہ میں پانچ سیٹوں پر ڈیل کرکے دکھا دیا گیا۔اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ 9، 10مئی کے لوگوں کو الیکشن میں پیسے کیلئے سہولتکاری کی گئی ، شیخوپورہ میں 5سیٹیں جتوانے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیدرلینڈز کے سفارت خانے میں ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام، ..
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
قومی اسمبلی نے ٹیکس قانون ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اگر عمران خان نے جیل میں ہی رہنا ہیتو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا،حامد رضا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ، مولانا فضل الرحمن
شزہ فاطمہ خواجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
صدر زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دفاعی تعاون سے متعلق ..
خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ہمیں دوہرا معیارترک کر کے پاکستان کی ترجمانی کرنا ہوگی،امیر ..
ایس پی بینش فاطمہ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت ، بہترین تحقیقات اور اغوا برائے تاوان سمیت اندھے کیسز ..
افسران کے تقرر و تبادلے ،کسٹم سروس گریڈ 22 کے احمد مجتبیٰ میمن کی خدمات واپس ایف بی آر کے سپرد کر دی گئیں، ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان