شہریوں بالخصوص تاجروں ،یوتھ کے مسائل کے حل کیلئے حکومت بھرپور اقدات اٹھا رہی ہے،چوہدری انور الحق
جمعرات 18 اپریل 2024 20:59
(جاری ہے)
جس میں تاجروں نے حالیہ بجلی مسائل پر ڈیڈ لاک بے جا ٹیکسسز سمیت تاجروں کے جُملہ مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
انہوں نے اپنی تجاویز میں وزیراعظم کی توجہ مظفرآباد شہر کے ٹریفک مسائل،صحت پانی اور بجلی انفراسٹریکچر، دریائے نیلم پلیٹ لال قلعہ سے دمیل تک جھیلوں کے پروجیکٹ، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور پاکستانی شیڈول بنکوں پر واجب الادا سوشل کارپوریٹ ریسپانسیبلٹی CSR کی عدم ادائیگی بارے مبذول کروائی جسے وزیر اعظم نے سراہا۔چیئرمین یوتھ فاؤنڈیشن سید اصف گیلانی اور صدر مرکزی تنظیم تاجران عبدالرزاق خان نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے بطور سیاسی کارکن جان پہچان تو بہت پرانی ہے لیکن حُکومتی بریفنگ بطور وزیراعظم پہلی طویل میٹنگ میں سننے کا موقع ملا اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کو ایک سالہ حکومتی کارکردگی کے بارے بتایا۔جس میں سب سے بڑا کام 10 ارب کے اینڈومنٹ فنڈز کے قیام کا عملی مظاہرہ ہے جس میں بیواؤں یتیموں بے گھر،معذور،ٹرانسجنڈر او سینئر شہریوں کو رجسٹرڈ کر کے گھر بیٹھے صحت تعلیم اور ماہانہ مالی امداد کا بیڑا اٹھایا ہے،زکوة و عشر کے محکمے ناکارہ ملازمین کو برقیات کے محکمہ میں شفٹ کیا،جبکہ محکمہ برقیات کے 350 لیجرکلرک ملازمین کو میٹر ریڈر کے کیڈر میں تبدیل کیا،گزشتہ حکومتوں کے ہزاروں ایڈہاک ملازمین جو آخری ایام میں خلاف ضابطہ بھرتی ہوئے کو کالعدم قرار دے دیا جس سے خزانے پر بوجھ کم ہوا ہے،محکمہ زراعت،محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ،محکمہ صحت کے اندر بے ضابطگیوں پر میڈیسن کی خریدو فروخت پر شفاف طریقہ متعارف کروایا ہے جس سے جعلی ادویات اور ٹھیکداروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔چا? پتی میرپور اسکینڈل اور سیگرٹ فیکٹری کے ٹیکس چوروں کے اربوں کی کرپشن پکڑی ہے جو بھیڑیوں کا چھاتا تھا۔اسے بے نقاب کیا گیا ہے وزیراعظم نے کہا 90 ارب کا غیر ترقیاتی بجٹ جو تنخواہوں کی مد میں جاتاہے یہ بڑا ظلم ہے ان ملازمین کو فارغ کرناوقت کی اشد ضرورت ہے جو مفت گھر بیٹھے تنخواہ ہڑپ کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا میں خود سرکاری اوقات کے علاوہ پرائیویٹ ذاتی گاڑی استعمال کرتا ہوں مظفر آباد کے سیکریٹریز اور اعلی بیوروکریسی کی گاڑیوں پر ٹریکر لگا دئیے ہیں جو کوہالہ پار نہیں کر سکیں گی اسکے اعلاوہ 400 پرانی گاڑیاں نیلام کر دی ہیں جو اربوں کا بجٹ کھا رہی تھیں اب اس کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑ دیا ہے۔بلدیاتی اداراجات کو فنڈز مہیا کررہے ہیں جبکہ مظفر آباد میں پن بجلی کے دو نئے منصوبے سعودی حکومت کے تعاون سے لگا رہے جن کا معاہدہ ہو چکا ہے چار سال تک بجلی مسائل ختم ہو جائیں گے،ہنر مند نوجوانوں کیلئے پہلی کھیپ میں ایک 1000ہزار نوجوانوں کو بلا سود سمال قرض کا اجراء کر رہے ہیں۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن بھی جلد تکمیل کو پہنچ جائیگا آزادکشمیر کے 10 تھانوں کو آن لائن کر دیاہے۔آزادکشمیر سے کرپشن کی کوئی شکائت ہو تو مجھے بھیجیں اور اسکا رزلٹ نظر آئیگا تمام اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر اور معیار کو روزانہ وڈیو منگوا کر چیک کرتا ہوں راٹھووا ہریام پل میرپور پر کام جلد شروع ہو جائیگا معذور افراد کیلئے مظفرآباد میں یونیورسٹی کا قیام آخری مراحل سے گزر رہا ہے۔اگر دوسال مزید مل گئے تو ریاست کے اندر تاریخی اصلاحات لائیں گے۔عبدالرزاق خان اور سید آصف گیلانی کا آخر میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کے ساتھ 3 گھنٹے کی طویل میٹنگ اور بریفنگ سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے ہمیں من حیث القوم وزیر اعظم کے اچھے کام کی تعریف اور تعاون کرنا چاہیے۔ریاست میں گذشتہ 20 سال سے کرپشن کا ناسور جنم لے چکا تھا جسے موجود حکومت ختم کرنے کے لئیے اقدامات کر رہی ہے جو کہ قابل تحسین ہیں انید ہے کہ اگر یہ حکومت قائم رہی تو یہ ناسور جلد ختم ہو گا کوئی قابل ہو تو شان کئی دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدورطبقات کی قربانیوں کے اعتراف اور اظہار یکجہتی کے لئے محنت کشوں کا عالمی ..
وفاقی دارالحکومت سے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گرو ہوں کے چار ارکان گرفتار، چھینی گئی نقدی، ..
وفاقی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن، 24گھنٹوں کے دوران 20 پیشہ ور بھکاری گرفتار
اسلام آباد پولیس کی ''نشہ اب نہیں'' تحریک جاری، 24گھنٹوں کے دورا ن11منشیا ت فروش گرفتار
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد کی ادارے کیلئے خدمات مثالی ہے،چیئرمین سینیٹ
یوم مزدورہمیں جبر و استبداد کیخلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،محسن نقوی
وطن عزیز کے ہر محنت کش ،ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،عبدالعلیم خان
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
خیبر پختونخوا صحت کارڈ میں اربوں کی کرپشن کی جارہی ہے، اختیار ولی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان