و فاقی حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت سندھ اور پنجاب کو مزید خوراکیں فراہم کر دیں

بدھ 16 جون 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت کے بعد و فاقی حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت سندھ اور پنجاب کو مزید خوراکیں فراہم کردیں۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف کورونا ویکسینیشن مراکز میں چینی اور یورپی ویکسین کی قلت ہوگئی تھی جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر سندھ کو ایک لاکھ اور پنجاب کو 50 ہزار خوراکیں فراہم کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک چین سے کین سائنو ویکسین کی10 لاکھ خوراکیں ملنیکا امکان ہے۔وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ابھی بھی 20 لاکھ خوراکیں اسٹاک میں ہیں اور ان مراکز میں دوبارہ جگہ دی جارہی ہے جہاں طلب زیادہ ہے،توقع ہے کہ اگلی کھیپ 20 جون کے بعد پاکستان پہنچے گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی قلت کا معاملہ وقتی تھا آئندہ چند روز میں یہ مسئلہ مکمل حل ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں