پاکستان اور یورپی یونین کی سٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کے موثر اطلاق پر اتفاق

دوطرفہ تجارت میں وسعت، تجارتی، سرمایہ کاری امور میں رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے تنازعہ کشمیر، آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت بھارتی غیرقانونی وحشیانہ اقدامات سے آگاہ کیا

جمعہ 18 جون 2021 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) پاکستان اور یورپی یونین کی سٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کے موثر اطلاق پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، یورپین یونین مشترکہ کمیشن کا بذریعہ ویڈیو کانفرنس اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور یورپین یونین کی سٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کے موثر اطلاق پر اتفاق کیا گیا ،دوطرفہ تجارت میں وسعت، تجارتی، سرمایہ کاری امور میں رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

ترجمان نے کہاکہ دونوں جانب سے مذہبی، بنیادی آزادیوں، انسانی حقوق کے مکمل تحفظ کی توثیق کی گئی ، ترجمان نے کہاکہ یورپی یونین کی سزائے موت، توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ،یورپی یونین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان کے نفاذ پر پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ پاکستان، یورپین یونین کا افغان مسئلہ کا افغان امنگوں کے مطابق حل پر زور دیا ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان، یورپین یونین نے افغان فریقین کے مابین مذاکرات کا جلد آغاز ناگزیر قرار دیایورپین یونین نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی میں مدد کا اعادہ کیا گیا ۔ ترجمان نے کہاکہ یورپین یونین کا جنوبی ایشیاء میں دیرپا علاقائی ربط کے لیے تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ،مشترکہ کمیشن نے کورونا وباء کے سماجی و معاشی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ویکسین کے تناظر میں آئندہ کے تعاون بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان، یورپین یونین کے مابین موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے ترک وطن اور آمدورفت بارے بھی مختلف امور زیرغور آئے، پاکستان کو جی ایس پی پلس کے تحت 27 عالمی کنونشنز کے نفاذ کی کاوشوں پر بھی غور کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے جی ایس پی پلس اسکیم کو مفید قرار دیا، پاکستان نے جی ایس پی پلس کنونشنز کے اطلاق کے عزم کا اظہار کیا ۔پاکستان نے کورونا وباء کے دوران یورپین یونین کی ترقیاتی امداد بڑھانے پر اظہار تشکر کیا ۔مشترکہ کمیشن نے آئندہ ترجیحی ترقیاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،جمہوریت، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کے تحفظ پر بھی غور کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ، جبری گمشدگی، انسداد تشدد قوانین پر پیشرفت سے آگاہ کیا، پاکستان نے تنازعہ کشمیر، آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت بھارتی غیرقانونی وحشیانہ اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کیا،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں