بلامقابلہ سینٹ میں چیرمین سینٹ اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کا منتخب ہونا صحت مند جمہوری روایت نہیں ہے ، جان محمد بلیدی

منگل 9 اپریل 2024 23:15

کوئٹہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) بلامقابلہ سینٹ میں چیرمین سینٹ اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کا منتخب ہونا صحت مند جمہوری روایت نہیں ہے تاہم چیرمین سینٹ چونکہ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں ان سے اس ادارے اور ملک کے حوالے سے بہت زیادہ توقعات موجود ہیں۔ تاہم بلامقابلہ سینٹ الیکشن پاکستان کی قومی لیڈر شپ کی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار نومنتخب سینٹر مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا۔

انھوں نے کھاکہ بلوچستان میں بلامقابلہ سینٹروں کا منتخب ہونا ایک نئی روایت ہے اس سے پہلے سینٹ انتخابات کے حوالے سے روایات کچھ زیادہ قابل تعریف نہیں رہے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ سینٹ ھاوس آف نیشن اور ھاوس آف فیڈریشن کھلاتا ہے جہاں تمام قومی وحدتوں کی برابر نمائندگی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ کے وقار و تقدس کو برقرار رکھنا اب چیرمین سینٹ کی زمہ داری ہے۔

انھوں نے کھاکہ پاکستان اس وقت شدید معاشی و سیاسی مسائل کا شکار ہے ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کھاکہ بلوچستان ایک بہت بڑا مسلہ بنا ہوا ہے جس کے سیاسی حل کی ضرورت ہے مفاہمتی پالیسی اپنا کر اس سیاسی مسلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کھاکہ اس وقت سینٹ اور نیشنل اسمبلی میں بلوچستان اور ملک کے قدآور شخصات موجود ہیں ان کی موجودگی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے انھوں نے کھاکہ بلوچستان کے سیاسی مسلے کا روڈ میپ نیشنل پارٹی کے پاس موجود ہے۔

انھوں نے کھاکہ معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ بجلی و گیس کی قیمتوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عام عوام بری طرح متاثر ہوتے ہیں ریاستی اداروں کو معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے جامعے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کھاکہ ملک کو بہتر کرنے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ قومی وحدتوں کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے اور اٹھارویں آئینی ترمیم پر ان کے روح کے مطابق عملدرآمد کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں