پی ڈی ایم آنے والی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیگی، علامہ راشد محمود سومرو

9 مئی یوم سیاہ ، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو سخت سزائیں دی جائیں سندھ میں سینکڑوں افراد اغوا ہیں، سندھ پولیس کو جدید اسلحہ دے کر فری ہینڈ دیا جائے، میڈیا سے گفتگو

منگل 30 مئی 2023 23:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2023ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات کے لیے فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے 2002 میں چین سے معاشی دوستی میں تبدیل کرنے کے لیے چین کا دورہ کیا، بعد میں 2007 میں اس ایجنڈے کو آصف زرداری نے پروان چڑھایا جبکہ 2013 میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی مشترکہ حکومت نے چین کے ساتھ دوستی کو معاشی دوستی میں تبدیل کرنے کے معاہدہ کئے جبکہ عالمی ایجنڈا کے تحت عمران خان نے اس کو ناکام کیا اور ملکی معیشت کو کمزور کیا وہ نیٹو اور امریکی فورسز کے لئے راہ ہموار کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں خانہ جنگی اور پاکستان کو توڑنا تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9 مئی سیاہ دن ہے، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو سخت سزائیں دی جائیں ، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ ملک کی سا لمیت، خوشحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے، مہنگائی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کیا اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجیٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ پی ڈی ایم آنے والی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیگی، انہوں نے کہا مزید کہا کہ سندھ سے چار سئو افراد اغوا ہوئے ہیں اس لیے سندھ پولیس کو جدید اسلحہ دے کر فری ہینڈ کیا جائی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں