سید جلال محمود شاہ کی زیر صدارت ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا جامشورو میں اجلاس

ملک کی زمینیں ترقی کے نام پر کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے کرنے کی شدید مذمت،16دسمبر کو سندھ بھر میں مظاہروں کا اعلان

پیر 11 دسمبر 2023 22:42

جامشورو/حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا جامشورو میں اجلاس، سید جلال محمود شاہ نے اجلاس کی صدارت کی، سید زین شاہ، روشن علی برڑو، منیر حیدر شاہ، امیر آزاد پھنور، عارف نیاز آرائیں، منیر نائچ، جگدیش آہوجا، انعام بھٹی، رمضان برڑو، خواجہ نوید، مختیار میمن و دیگر کی شرکت، ملک کی زمینیں ترقی کے نام پر کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے کرنے کی شدید مذمت، 16 دسمبر کو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان، عوام دشمن فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، تفصیلات کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا اعلی سطح اجلاس پارٹی چیئرمین سید جلال محمود شاہ کی صدارت میں جامشورو میں ہوا،سید زین شاہ، روشن علی برڑو، منیر حیدر شاہ، امیر آزاد پھنور، عارف نیاز آرائیں، منیر نائچ، جگدیش آہوجا، انعام بھٹی، رمضان برڑو، خواجہ نوید، مختیار میمن و دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد سید زین شاہ نے پارٹی کے مرکزی رہنماں رہنماں کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ملک اور سندھ کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا اور ملک کی زمینیں ترقی کے نام پر کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ہم پاکستان سمیت سندھ کی ترقی کے مخالف نہیں ہیں لیکن ایسی ترقی جو ملک کے عوام کو بے روزگار اور بے گھر کرے، صوبائی خودمختاری کو چھینے اور سندھ پر قبضے کی سوچ پیدا کرے ، ہم ایسے کسی بھی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے، سید زین شاہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ منصوبہ گرین پاکستان کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ منصوبہ چند طاقتور قوتوں کے کالے دھن کو سفید کرنے کا منصوبہ ہے، اس منصوبے سے نہ ملک کی معاشی بہتری ہو گی اور نہ ہی استحکام، اس کے ذریعے چند طاقتور قوتوں کو ملک کے وسائل پر قابض کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو کہ عالمی قوتوں کے ساتھ مل کر ملکی عسکری طاقت کے ذریعے عمل میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی اس منصوبہ بندی کو رد کرتے ہوئے 16 دسمبر کو پورے سندھ میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیتی ہے، سید زین شاہ نے کہا کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر ہم خیال سیاسی جماعتوں اور آبادگاروں سے رابطہ کر کے مزید حکمت عملی جوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لے کر سندھ کو پیپلز پارٹی سے نجات دلوائیں گے، اجلاس میں کہا گیا کہ لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے عوام کے ووٹ کی بجائے گٹھ جوڑ کے ذریعے اسٹیبلیشمنٹ کی آرشیواد سے اقتدار پر قابض ہونا چاہ رہے ہیں، احتساب کے بغیر ملک کے اندر سیاسی استحکام ممکن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ 15 سالوں سے سندھ کو لوٹنے والے اور تباہ کرنے والے سیاستدان آج بھی بنا کسی خوف کے اقتدار میں آنے کے لئیے بارگینگ کر رہے ہیں، سرکاری عملداروں اور بیوروکریٹس کے ذریعے کروائے جانے والے آئندہ انتخابات کسی بھی طریقے سے شفاف نہیں ہوں گے، سندھ الیکشن کمیشن ابھی تک جانبداری کا کردار ادا کرتی رہی ہے، بدنام زمانہ الیکشن کمشنر سندھ نے بدترین بلدیاتی انتخابات کروائے، جوڈیشری کا انتخابات میں کردار نہ ہونا انتخابی عمل کو سوالیہ نشان بنا رہا یے، سید زین شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایپکس کمیٹی کے غیر ملکیوں کی بے دخلی کے فیصلوں کو سراہتے ہیں۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں