بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب کی جانب سے سوراب شہر میں اسلام آباد پولیس کے خلاف ریلی،عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 22 دسمبر 2023 20:43

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) )بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب کی جانب سے سوراب شہر میں اسلام آباد پولیس کے خلاف ریلی،عوام کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوراب میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب بلوچستان کے تربت تا اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکا پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے خلاف ایک پرامن ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک افراد نے اپنے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیے گئے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین کا مختصرا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ماہ،بہن،بیٹیوں اور بیٹوں کے خلاف اسلام آباد پولیس کی جانب مقدمہ درج کر انہیں گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ ہمیں تسلیم نہ کرنے والی بات ہے،پاکستان کے تمام شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ کہ وہ اپنی جائز مطالبات کے حق میں پرامن ریلی پاکستان کے کسی بھی شہر میں نکال سکتے ہیں لیکن پھر بھی ہم پر ظلم کیوں،کیا پاکستان کے قوانین میں بلوچ قوم کے لیے احتجاج یا ریلی کے حق حاصل نہیں ہے،ہم سب اپنے ماہ،بہن،بیٹی، بھائیوں کے ساتھ ہے ان پر ہونے والے ہتیا چار کے خلاف آواز بلند کرتے رہیںگے جبکہ دوسری جانب میر نوری نصیر خان چوک ایریا میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کرکے مظاہرے بھی کئے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں