جو اپنی قوم سے مخلص نہ ہو ، وہ کسی سے مخلص نہیں ہو سکتا ،آفاق احمد
ہم منافقت کی سیاست نہیں کرتے بلکہ ببانگ دہل کہتے ہیں کہ ہماری جماعت ایک لسانی پارٹی ہے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ سندھ کے شہری علاقے میں صوبہ اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا ، جب تک یہاں پر مقیم پختون اور پنجابی اس پر متفق نہ ہوں،میٹ دی پریس سے خطاب
بدھ 18 جولائی 2018 18:42
(جاری ہے)
اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک اور جنرل سیکرٹری مقصود یوسفی بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی آر ایوارڈ کے ذریعہ کراچی کو حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے ، جس میں سندھ حکومت کی مرضی شامل ہے ۔ مشرف دور میں کراچی کی دو کروڑ کی آبادی اب ڈیڑھ کروڑ کیسے ہو گئی ہے ۔ عمرے کی ادائیگی کے دوران مشرف نے مجھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرا تم پر احسان ہے کہ صرف تمہیں گرفتار کیا ، ورنہ تمہیں قتل کرنے کے لیے میرے پاس فون آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے ہمیں دبانے کی بھرپور کوشش کی ۔ پھر بھی ہم نے پارٹی کو زندہ رکھا ۔ کالا باغ ڈیم کی مکمل حمایت کرتا ہوں ۔ کیونکہ یہ پاکستان کے جغرافیائی حصے میں بن رہا ہے ۔کالاباغ ڈیم کی مخالفت اس خدشے پر کی جارہی ہے کہ پنجاب دوسرے صوبوں کا پانی روک لے گا لیکن بھارت نے ہمارا پانی روکنے کے لیے کئی ڈیمز بنالیے لیکن اس کے خلاف کسی نے بھی آواز نہیں اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں کبھی منافقانہ طرز عمل اختیار نہیں کیا ۔ اپنی قوم کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے ۔ جس پارٹی کو بھی دیکھا جائے ، وہ کام تو اپنی زبا ن کی حد تک کرتے ہیں ، مگر بات وفاق کی کرتے ہیں ۔ ہم اپنی قوم کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں ہم کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے ۔ ہم نے اس وقت بھی مخالفت کی تھی کہ مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ نہ بنائی جائے کیونکہ ہم نے پہلے اپنی قوم کے مسائل حل کرنے ہیں اس کے بعد ہم وفاق کی بات کریں گے ۔ ہمارے خلاف بہت سارے مقدمات چلائے گئے مگر بالآخر ہم نے لوگوں کو یہ بات باور کرائی کہ ہم ایجنسیوں کے نہیں بلکہ تمہارے اپنے ہی لوگ ہیں ۔ ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ صوبائی حکومت بنائیں ۔ ہم کسی سے اتحاد کو گناہ نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے میں صوبہ اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا ، جب تک یہاں پر مقیم پختون اور پنجابی اس متفق نہ ہوں ۔ ہماری تحریک کو عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔ ہم سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کرنا چاہتے مگر ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں ایک لکیر کھینچی ، اب ہم وہی لکیر چاہتے ہیں کیونکہ کراچی کے شہریوں کو اس وقت تک حقوق نہیں مل سکتے ، جب تک الگ صوبہ نہ بنے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار