ملک اس وقت بحرانی صورتحال کا شکار ہے،مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے،عوام آئے دن خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں،شاہی سید

ملک پر نااہل حکمران مسلط ہیں،جنکی نااہلیوں کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہورہے ہیں،ملکی معیشت روز بروز زوال کی طرف گامزن ہے جبکہ غیر سنجیدہ اور نااہل حکمران دوسروں کی کردار کشیوں میں مصروف ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ان نااہل حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارہ دلایا جائے،ورکرکنونشن سے خطاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہاہے کہ ملک اس وقت بحرانی صورتحال کا شکار ہے،مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے،عوام آئے دن خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہر دوسرے دن ہوشربا اضافہ ہورہا ہے،ملک پر نااہل حکمران مسلط ہیں،جنکی نااہلیوں کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہورہے ہیں،ملکی معیشت روز بروز زوال کی طرف گامزن ہے جبکہ غیر سنجیدہ اور نااہل حکمران دوسروں کی کردار کشیوں میں مصروف ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ان نااہل حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارہ دلایا جائے،پاکستان کی بقا کی خاطر ان نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہوگا۔

اتوارکوعوامی نیشنل پارٹی ضلع غربی کے تحت سلطان آباد میں عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کنونشن میں ضلع غربی کے پارٹی ورکرز اور زمہ داران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنونشن کے مہمان خصوصی اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید تھے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہاکہ وزیر اعلی گورنر، آئی جی سمیت تمام اعلی حکام دیکھ لیںکہ یہ ہمارے ایک ضلع کا کنونشن ہے،ہمیں بوگس الیکشن کے زریعے پارلیمینٹ سے تو باہر کیا جاسکتا ہے،لیکن ہمیں سیاست سے کوئی بے دخل نہیں کرسکتا ہے،عوامی نیشنل پارٹی جیسے مخلص اور نظریاتی کارکن پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس نہیںہیں۔

جس طرح اے این پی کے کارکنوں جیسے کارکن دوسری پارٹیوں کے پاس نہیں اسی طرح اے این پی کی قیادت جیسی صاف اور ایماندار قیادت بھی کسی پارٹی کے پاس نہیں ہے۔شاہی سید نے کہاکہ کراچی شہر کافی عرصے سے مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے،موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں کراچی شہر کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔بلدیاتی حکمرانوں نے پورے عرصے میں صرف پروٹوکول کو انجوائے کیا. مدت پوری ہونے کے بعد میئر کراچی عوام کے سامنے مگر مچھ کے آنسو بہا کر چلے گئے۔

کراچی کے شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپنے مسائل کے حل کے لیئے مستقبل میں ان جعلی تبدیلی کے خواب دکھانے والے اور مگر مچھ کے آنسوں بہانے والے حکمرانوں سے دور رہے۔آئندہ انتخابات میں کراچی کے باشعور شہری آپنے نمائندوں کے انتخاب میں اس شہر کے مسائل اور انکے حل کو سامنے رکھتے ہوئے آپنے نمائندوں کا انتخاب کرے۔کراچی شہر سب کا ہی. اور اس شہر کے مسائل بھی سب کے مشترک ہی. اے این پی اس شہر کی ایک بڑی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے اس شہر کی تعمیر اور ترقی میں آپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں. ہم نے پہلے بھی اس شہر کے آمن اور ترقی کی خاطر قربانیاں دی ہیں. ائندہ بھی اے این پی اس شہر کے آمن اور ترقی کے لیئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیںشاہی سیدنے کہا کہ کراچی کی قدیم آبادیوں اور مارکیٹوں کو بغیر کسی پلاننگ کے تجاوزات کے نام پر مسمار کرنا قابل مزمت ہی. کے ایم سی سمیت تمام متعلقہ ادارے غریب شہریوں کے گھر مسمار کرنے سے پہلے انہیں متبادل رہائش کی فراہمی یقینی بنائے . متبادل رہائش فراہم کیئے بغیر غریب شہریوں کے گھر مسمار کرنے سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہی. سپریم کورٹ کا ہر حکم سر آنکھوں پر لیکین سپریم کورٹ اس بات کی بھی تحقیقات کرائے کہ دہائیوں پہلے کن کن اداروں کی سرپرستی میں یہ مارکیٹیں اور آبادیاں قائم ہوئ. سپریم کورٹ ان آفسران کے خلاف بھی کارواء کا حکم جاری کرے جن آفسران نے ان آبادیوں کے بنتے وقت آپنی جیبیں گرم کی ہیں۔

کنونشن سے اے این پی سندھ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری ثمردین خٹک، مرکزی نائب صدر شازیہ رزاق مروت اور ضلع غربی کے صدر ارشد سہیل سمیت دیگر ضلعی اور صوباء قائدین نے بھی خطاب کیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں