صوبائی وزراء نے سیمنز چورنگی پر سائٹ ایریا میں 1037.79 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 17 سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کراچی کے لئے رواں مالی سال بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب مختص کئے ہیں، صنعتوں کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر بنیادی اہمیت کی حامل ہے، سید ناصر حسین شاہ ماضی میں کراچی پر حکومت کرنے والوں نے اس شہر کو بھتہ خوری، بوری بند لاشوں ، کلاشنکوف کلچر اور تباہی کے سوا،کچھ نہیں دیا،پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے صوبے کی ترقی پر یقین رکھتی ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو
ہفتہ 19 جون 2021 22:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر بنیادی اہمیت کی حامل ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس سڑک کا دورہ کیا تھا۔
منصوبہ میں 25 کلو میٹرز سڑکیں تعمیر کی جائینگی جس پر پی سی ون کے مطابق 1037.97 ملیں روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صنعتی علاقوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی، جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے رواں مالی سال بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب مختص کئے ہیں، جبکہ عالمی بینک، ایشائی ترقیاتی بینک اور دیگرکے تعاون سے شہر میں 900 ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کی تکمیل کے لیے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ اراکین دن رات کوشاں ہیں۔ جس کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے صنعتکاروں کو سب سوائل پانی کے لائسنس دینے کی پیشکش کی ہے۔ جتنے لائسنس درکار ہین دینے کے لئے تیار ہیں۔ صعنتیں چلیں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لسانیت کی باتیں کرنے والوں کو کراچی کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ تیرہ سال میں ہم نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی 2008 کے انتخابات کے مقابلے میں نشستیں 2018 میں بڑھی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے حالیہ ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستیں بھی حاصل کی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی پر حکومت کرنے والوں نے اس شہر کو بھتہ خوری، بوری بند لاشوں ، کلاشنکوف کلچر اور تباہی کے سوا،کچھ نہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے صوبے کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر کے صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے شگر گزار ہیں کہ انہوں نے صنعت کاروں کے مسائل دیکھتے ہوئے صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جس سے 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور امید ہے کہ یہ منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مذید 30 کروڑ روپے فراہم کردئیے ہیں جس کی مدد سے مذید منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث صنعتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں صنعتی ترقی کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں صنعت کاروں کے تعاون کی طلب گار ہے۔اس سے قبل پیٹرن ان چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہورہا ہے وہ سندھ حکومت کے مشکور ہیں ،آپ لوگ نیک کام کے لئے ہیں ، عام لوگ ، صنعتکار اور مزدور پریشان تھے۔سندھ حکومت نے ایک ارب روپے سے زائد منظور کئے ہیں،ایک سڑک بن گئی ہے،آج سترہ روڈوں کی تعمیر کی تختی کا افتتاح ہوا ہے ،سائیٹ ایسوسی ایشن کے دو نمائندوں اور دو حکومتی افسران پر مشتمل کمیٹی ان ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے گی۔انہوں کہا کہ سڑکیں ہیوی ٹریفک کے معیار کے مطابق تعمیر ہونے چاہیے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائیٹ پر نظر کرم کیا ہے، وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے مشکور ہیں کہ ہمارے مسئلے حل ہو رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا، کام کی رفتار بھی تیزہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم