اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردیا

مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد کے درمیان ہوگی،قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 7 جولائی 2022 17:38

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جولائی 2022ء ) قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا،اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 اعشاریہ25فیصد اضافہ کیاہے،جبکہ شرح سود 15فیصد مقرر کردی گئی ہے۔قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ آئندہ سال شرح نمو3سے4فیصد کے درمیان ہوگی،جبکہ مہنگائی کی شرح18سے20فیصد رہنے کا امکان ہے،پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شرح سود نہ بڑھاتے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوتے ہوئے کہا کہ گھی ،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ ئے گی،بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔

(جاری ہے)

ملک میں کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچالیاگیاہے اورمعیشت قابومیں آگئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل تک آگئی،تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ مناسب وقت پرعوام کوپہنچائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ایسا کچھ نہیں،ہم نے بہت مناسب بجٹ پیش کیا،ہم نے بجٹ میں امیر لوگوں سے قربانی مانگی،چین نے مشکل میں ہماری مالی مدد کی ہے۔

انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بھی پی ٹی آئی کی نااہلی تھی،پی ٹی آئی والے کہتے ہیں بجلی کی کیپسٹی زیادہ ہے جو بےبنیاد بات ہے۔ کاش پی ٹی آئی حکومت عقل مندی سے کام لیتی۔بجلی کی کیپسٹی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ افغانستا ن،افریقہ اور دیگر ممالک سے کوئلہ آرہاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں