سکرنڈ ماڑی جلبانی کیس ، پولیس کو دو ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بدھ 1 نومبر 2023 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے سکرنڈ ماڑی جلبانی میں چار افراد کے قتل اورخاتون سمیت دیگر کے زخمی ہونے کے کیس میں پولیس کو دو ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں سکرنڈ ماڑی جلبانی میں چار افراد کے قتل اور خاتون سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور ملزمان کی گرفتاری کرنے کے لئے وکلا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

حبیب احمد رینجرز پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے تھے اور درخواست پر درحقیقت جواب سندھ حکومت نے جمع کرانا ہے۔پراسیکیوٹر نے مزیدکہا کہ سندھ حکومت نے مقتولین اور زخمیوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے اور آج تقریب میں معاوضے کی رقم ادا کردی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف دیا کہ وقعے کی جوڈیشل انکوائری کراء جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

28 ستمبر کو سکرنڈ کے علاقے ماڑی جلبانی میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے چار دیہاتی قتل ہوئے تھے۔عدالت نیرینجرز اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے ک لیے مہلت دے دی اور مقدمات کا مکمل ریکارڈ،تفتیشی افسران،مدعی مقدمہ اور مقتولین کے قانونی ورثہ کو طلب کرتے ہوئے پولیس کو دو ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں