دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام ہر سال کی طرح اس بار بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر میں جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرینگے

اتوار 4 فروری 2024 14:25

مظفرآباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) چیف ایگزیکٹو کفیلہ ظہور احمد کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام ہر سال کی طرح اس بار بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر میں جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرینگے اپنے ایک بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئیایک دن عالمی یوم یکجہتی کے طور پر مختص کرے۔

انہوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ او آئی سی، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دنیا بھر کے دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں کو بھی اس دن کو اظہار یکجہیتی کے طور پر منائے کیلئے قائل کریں اور وہ کشمیری عوام کے دکھوں کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کی ہلاکتوں، گرفتاریوں اور نظربندیوں کے خاتمے کے لئے مزاحمتی قیادت کو مضبوط بنائے۔

(جاری ہے)

اے ایف ایس پی اے کا فوری رول بیک کرے جو قابض فورسز کو کسی بھی کشمیری کو اپنی مرضی سے ہلاک کرنے کے لئے مفت لائسنس فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام، مذہبی، سیاسی، طلباء کے کی غیر مشروط حمایت کے لئے مقروض ہیں تاہم اس طرح کا دن انٹرنیشنل کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کے ابھی تک نہ حل ہونے کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے عہد کیا کہ جابرانہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد آخری مقصد آزادی کے حصول تک تمام محاذوں پر جاری رہے گی۔

انہوں نے ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو بھی جنوبی ایشیا اور لائن آف کنٹرول پہ امن کو یقینی بنانے کی طرف اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کہا۔ کہ کشمیر کے تمام دوست آگے آئیں اور ایک مناسب جگہ پر بین الاقوامی کشمیر کانفرنس بلائیں، جہاں ہر شخص پاکستان، مقبوضہ جموں و کشمیر اور پوری دنیا سے باآسانی پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ، یورپ، امریکہ اور دنیا بھر کے دوست احباب کشمیر کے محصورین اور مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک دن کا تعین کریں جیسے ہر سال 5 فروری کو پاکستان میں 5 فروری کو یوم یکجہتی منایا جاتا ہے، اسی طرح اس دن کو منانے کا اعلان کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں