کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی مثال مہذب دنیا میں نہیں ملتی،ذیشان اعوان

اتوار 4 فروری 2024 14:25

کراچی /مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) میری پہچان پاکستان کے صدر زیشان اعوان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع مختلف تقاریب، سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم ھے وھاں عالمی دنیا کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کروانا ھے انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے اپنی یونین ٹیریٹری بنانے کی کوشش کی ہے مگر کشمیری عوام کے آہنی عزم نے بھارت کی اس چال کو ناکام بنا دیا ہے۔

اہل پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کی بھرپور معاونت کی ہے اور وہ ان کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

آخری سپاہی،آخری گولی اور آخری سانس تک کشمیریوں کی جدوجہد کا ساتھ دینے کے بیانیے نے حریت پسندوں کے جذبے کو تقویت دی ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ عزم کیساتھ اپنی آزادی کی تحریک کو روشن رکھے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج، خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اور کٹھ پتلی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے وہاں پر ایسے قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے جس سے وہاں پر لوگوں کے بنیادی حق صلب کیے گئے ہیں وہاں پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی مثال مہذب دنیا میں نہیں ملتی۔ قابض افواج، پولیس، بی ایس ایف دیگر قابض فورسزریاست جموں وکشمیر کے اندر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کررہی ہیں، کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے، پیلٹ گن کے استعمال سے ان کی آنکھوں کی بینائی چھینی جارہی ہے،ہزار ہا معصوم لوگ اس وقت جیلوں میں بند ہیں اور ہزارہالوگوں کو شہید کیا گیا دیا ہے جن کا ان کے لواحقین کو بھی علم نہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ھوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آذادی دلوانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان حالات میں پاکستان و دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ھوا ھے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں پاکستانی عوام کا کلیدی کردار ھے اور پاکستانی عوام اپنا کردار ادا کرتی رھے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں