پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 میں سے 34 نشستوں پر اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کر دیا

جمعرات جون 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 میں سے 34 نشستوں پر اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کراچی کے حلقے این اے 249 سے امیدوار ہونگے جبکہ لاڑکانہ این اے 200 میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل کسی امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا تاہم این اے 246 کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ سینیٹر سلیم ضیا،سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں این اے 213 سے جی ایم شاہ اور این اے 243 کراچی سے میں تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے مقابلے میں شیخ محمد شاہ جہاں کو میدان میں اتارا ہے۔

(جاری ہے)

جاری فہرست کے مطابق کشمور کندھ کوٹ این اے 197 عبدالعزیز، لاڑکانہ این اے 201 بابو سر فراز جتوئی، سکھر این اے 207 محمد طاہر شیخ، نوشہرو فیروز این اے 211 قمر الزمان راجپر، شہید بے نظیر آباد این ای213 سید غلام غلام محی الدین شاہ( جی ایم شاہ)،این اے 214 مختیار ناز دھریجو،سانگھڑ این اے 215 محمد اسحاق قریشی، این اے 216 جام معشوق علی، میر پور خاص این ای218 غلام جعفر جونیجو، این اے 219 چوہدری سجاد احمد، عمر کوٹ این اے 220 نیلم ولگی،مٹیاری این اے 223 سید شاہ محمد شاہ، حیدر آباد این اے 227 صاحبزادہ شبیر حسن انصاری، بدین این اے 229 محمد ابراہیم ، ٹھٹھہ این اے 232 غلام عباس آتائی،جام شورو این ای233 کیسو مل کھیل داس کوہستانی، کراچی ملیر این اے 236 عبد الرحیم شاہ، این اے 237 زین العابدین انصاری، این اے 238 سید شاہ محمد شاہ، کراچی کورنگی این اے 239 رانا احسان، این اے 241 را محمد جمیل شاہد، کراچی ایسٹ این اے 242 حاجی شرافت خان، این اے 243 شیخ محمد شاہ جہاں،این اے 244 مفتاح اسماعیل ،این اے 245 خواجہ طارق نذیر ، کراچی ساتھ این اے 246 سلیم ضیا، این اے 247 ڈاکٹر افنان اللہ خان، کراچی ویسٹ این اے 248 سلمان خان، این اے 249 شہباز شریف، این اے 250 سید منور رضا، این اے 251 فہد شفیق، این اے 252 محمد ایوب خان، کراچ سینٹرل این اے 253 خالد ممتاز ایڈووکیٹ، این اے 255 ناصر الدین محمود، این اے 256 دوست محمد فیضی ودیگر شامل ہیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments