سوشل میڈیا پر شہیدوں کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، رائے سلطا ن احمد بھٹی

منگل 19 مارچ 2024 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سخی فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری رائے سلطان احمد بھٹی نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی افسران وجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقا کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے قوم کے دشمن ہیں ، جو معاشرے میں نفرت پیدا کرنے کی سازشیں کررہے ہیں، قوم ایسے لوگوں کو بائیکاٹ کرے جو پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں اور قومی اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے کی کوشش کررہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سخی فاونڈیشن کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، رائے سلطان احمد بھٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں، پاک فوج ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو جہنم واصل کر نے چین سے نہیں بیٹھے گی اور دہشت گردوں سے اپنی معصوم عوام اور سپاہیوں کے بہائے گئے خون کے ہرقطرے کا بدلہ لے گی، شہدا کی عظیم قربانی ہمارے بہادر وں کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے میں کبھی ایک لمحے کے لیئے بھی نہیں سوچا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کی اعلی مثال قائم کیںپوری قوم مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے پاکستان کی فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے افواج پاکستان نے ہر مشکل میں قوم کی مدد کی اور ہر طرح کے مسائل او ر چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے اول دستے کا کردار ادکیا، پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھارہی ہے، دہشت گردکچھ بھی کرلیں نہ تو وہ قوم کے حوصلوں کو پست کر سکتے ہیں اورنہ ہی پاک فوج کے جذبوں کو کمزور کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے پاک فوج نے لازوال جدوجہد کی اور اس جنگ میں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے پوری دنیا کو اس بات کو ماننا چاہیے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے سب سے زیادہ دہشتگردی کا سامنا کیا اور جس کو سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنا یا گیا، پاکستان نے کئی ہزار فوجی جوان و افسران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کھوئے اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان بھی اٹھایا جس کا ازالہ شاید کبھی نہ ہوسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں