سندھ میں کچے کے علاقے میں صورتحال پہلے سے بہترہے، منشیات کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، پنک بسزکی تعداد بڑھائی جارہی ہے، شر جیل انعام میمن کی پریس کانفرنس
منگل 16 اپریل 2024 23:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے اور صورتحال کافی بہتر ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ا من امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، اسٹریٹ کرائم کوکنٹرول کرنے کی کوشش جاری ہے، اپریل کے ابتدائی پندرہ دنوں میں کراچی پولیس کے ساتھ مقابلوں میں 11اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے جبکہ 60زخمی ہوئے ، مجموعی طور پر 104اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، گاڑیوں کی چوری میں ملوث 85ملزمان کی گرفتار عمل میں آئی ، مختلف ملزمان سے 246پسٹل، ایک رائفل، 2شارٹ گن، 2 دستی بم برآمد کئے گئے، اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف پچھلے ایک ہفتے میں پولیس کی کارروائیوں میں 6 اسٹریٹ کریمنل مارے گئے، 33 زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر59اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کیا گیا، کراچی ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث راجا گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کیا ، اسی طرح کراچی سینٹرل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے 8وارداتوں میں ملوث 3اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا ہے ، کیماڑی پولیس نے مقابلے کے بعد 6 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں غیر قانونی مقیم لوگ بہت بڑا مسئلہ اور دیرینہ چیلنج ہیں، متعدد وارداتوں میں غیر قانونی تارکین وطن ملوث پائے گئے ہیں، بڑی سنجیدگی کے ساتھ ہم اس صورتحال کوبہترکرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزیرداخلہ اور آئی جی سندھ ذاتی طورپرمعاملات کودیکھ رہے ہیں۔ سندھ حکومت امن امان کے معاملے میں بہت سنجیدہ رہی ہے اور وزیراعلی سندھ نے پہلااجلاس بھی امن وامان پرمنعقد کیاتھا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ پورے پاکستان میں ہے، دیگر منشیات کی طرح کرسٹل اور آئس بھی انتہائی خطرناک ہیں، یہ سوچنے کی صلاحیت ختم کردیتی ہے، کرسٹل استعمال کرنے والے کے ہاتھ میں اسلحہ ہوگا وہ یہ نہیں دیکھے گا کہ سامنے کون ہے، والدین تک کوکرسٹل والے نشانہ بناچکے ہیں، نارکوٹکس کی لعنت سے صوبے کوپاک کریں گے اور اس معاملے میں ہماری پالیسی زیروٹالرنس پر مبنی ہے، سندھ پولیس بھی ایکسائز پولیس کے ساتھ بھرپور تعائون کر رہی ہے،والدین سے گزارش کروں گا کہ وہ اپنے بچوں پر بھی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دوران حیدرآباد میں دوگینگزکے ساتھ مقابلے میں دوگینگسٹرمارے گئے، ایکسائز پولیس نے گذشتہ ماہ سے اب تک 49کارروائیاں کی، جن میں 47منشیات فروشوں، کچی شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں ابھی تک 42 کلو گرام چرس پولیس اور 128 کلوگرام چرس ایکسائز پولیس نے برآمد کی ہے۔ سب سے زیادہ چرس روہڑی سکھر میں 60 کلو گرام، کورنگی میں 26 کلوگرام، جیکب آباد میں پانچ کلوگرام اور کراچی ویسٹ میں چار کلو گرام پکڑی گئی جبکہ ملزمان سے ایک کلو آئس ، 10 ہزار 306لٹر کچی شراب پکڑی گئی، ایکسائز پولیس نے لاہور سے کراچی کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنا ئی اور ایک نائیجیرین شہری اونیکا کو گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف میڈیا حکومت کے ساتھ تعاون کرے، کرائم رپورٹرزجرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں گے تو کارروائی ہوگی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فریال تالپورصاحبہ کی ہدایت پرپنک بسزکی تعداد بڑھائی جارہی ہے، 19اپریل سے مزید بسز پنک بس سروس میں شامل کی جائیں گی اور پنک بس کے نئے روٹ شروع کئے جائیں گے۔ میرپورخاص میں بھی پیپلزبس سروس شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ اورنج لائن اور گرین لائن کو لنک کر رہے ہیں، یہ سروس فری میں ہوگی، فری شٹل سروس کا فیصلہ سخت تھا لیکن پارٹی قیادت کی ہدایات پرعوام کی سہولت کے لئے یہ سب کرنے جا رہے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام ..
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
آئل گیس اور توانائی کی 18ویں نمائش POGEEمیں نئی عالمی ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا۔
این بی پی زراعت کی ترقی اور خواتین کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں
فیڈریشن کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر
اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش یکم جولائی سی3جولائی تک پیرس میں ہوگیٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ..
اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے
بینکنگ محتسب پاکستان نے 2023 ئ میں بینک صارفین کو 1 ارب26 کڑور روپے سے زائد رقم کا ریلیف فراہم کیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان