پیپلز پارٹی کی سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں ملک کا وقار بڑھائیں گی، شہنیلہ خانزادہ

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) رہنما پی پی پی و سرپرست اعلی AIMشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ سندھ کی نو منتخب کابینہ کے اراکین شاہینہ شیر علی، مخدوم محبوب الزماں ، محمد علی ملکانی، ریاض شاہ شیرازی ، شاہد سلام تھیم ، جام اکرام اللہ دھاریجو،د دوست علی راہموں ، طارق علی تالپو ر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ سندھ میں بہترین گورننس سے دیگر صوبوں سے زیادہ اچھا پرفارم کریں تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کو ان پر فخر ہو۔

مراد علی شاہ کی ترجیحات ویژن کے مطابق ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں ملک کا وقار بڑھائیں گی۔ شہنیلہ خانزادہ رہنما پی پی پی و سرپرست اعلی AIMنے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلی سرفراز بگٹی ، وزیر اعلی مراد علی شاہ سمیت تمام پی پی پی کے اہم سرکاری عہدوں پر تعینات قائدین و رہنما ملک کے لئے نیک شگون ہیں اور ترقی کی گاڑی کو پار لگانے کے لئے ہر اول دستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے آنے والے گورنرز کے پی کے اور پنجاب بھی بہترین گورننس سے دل جیتیں گے۔ عوام جن تکالیف سے گزر رہے ہیں شاندار حکمت عملی سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ وفاق کو 17وزارتیں ختم کرکے صوبوں کو محکمے دینے چاہئیں ۔ 300ارب کی بچت ملک میں ترقی کے کاموں کے لئے بہترین زریعہ ہوگی۔ بلاول بھٹو کا ویژن کامیابی کا فارمولا ہے۔ مہنگائی میں کمی کے لئے قدم لئے جائیں ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام میں حکومت کے لئے اچھا ثابت نہیں ہو رہا۔ وفاقی حکومت اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں