9 مئی کو لاکھوں کارکنان سڑکوں پر نکل کر اپنے محبوب قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کریں گے،رانا اعظم

بدھ 8 مئی 2024 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے صدر رانا محمد اعظم نے کہا ہے کہ نو مئی کو نئی سیاسی تاریخ رقم ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر نو مئی کو کھلاڑی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آ کر ریلیاں,جلسی, جلوس کر کے اپنے قائد قیدی نمبر 804 سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

(جاری ہے)

جنرل سیکریٹری سندھ جاوید خٹک، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری لیبر ونگ نصراللہ خان آفریدی، اصغر شیخ، قاسم رضا، راؤ لیاقت و دیگر نے کہا کہ تمام عہدے داران و کارکنان اپنے اپنے گھروں، صوبائی،ضلعی،تعلقہ اور یو سی کی سطح پر دفاتر کی عمارتوں پر پارٹی پرچم لہرائیں گے جبکہ کارکنان پلے کارڈ جن پر قیدی نمبر 804تحریر ہوگا جگہ جگہ آویزاں کریں گے اس موقع پر نو مئی کے شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیہ تقاریب بھی ہوں گی جن میں شہدائے نو مئی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا دریں اثناء مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کے لیٹر کی روشنی میں سندھ لیبر ونگ کے صدر رانا محمد اعظم اور جنرل سیکرٹری جاوید خٹک نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تمام ڈویڑن اور ڈسٹرکٹ ان ہدایات کی روشنی میں اپنے اپنے پروگرام بناکر انہیں کامیاب بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں