مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچزذمہ داریاں نبھائیں گے

پیر 6 ستمبر 2021 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ دونوں نے پیر کو اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا۔مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019ء میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔

جس کے لیے پاکستان ٹیم 8ستمبر کو اسلام پہنچے گی۔ اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں۔

مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہتمطمئن ہیں۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔ گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں۔ وسیم خان نے کہا کہ وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت کیا جائے گا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں