کشمور ، الیکشن کمیشن کے 4ملازمین کی موت، لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دے دیا

مقتولین کے جسم پرنشانات ہیں، انتظامیہ قتل کومعمولی واقعہ قرار دیکر تدفین کروانا چاہتی ہے،لواحقین کا الزام

بدھ 10 جنوری 2024 21:48

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) کشمور میں گیس لیکیج سے مرنے والے الیکشن کمیشن کے 4ملازمین کے لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں گیس لیکیج سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کی موت کے واقعے کو لواحقین نے سازش قرار دیتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

لواحقین نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا،مقتولین کے جسم پرنشانات ہیں، انتظامیہ قتل کومعمولی واقعہ قرار دیکر تدفین کروانا چاہتی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آفس میں 4 ملازمین کی دم گھٹنے سے موت ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ، وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، دو ڈیٹا انٹری آپریٹر اور سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے مرحومین کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں