الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم کندھ کوٹ پہنچ گئی

3ملازمین کے پوسٹ پارٹم سیمپل جامشورو لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں ،ڈی ایچ او

جمعرات 11 جنوری 2024 19:17

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم کندھ کوٹ پہنچ گئی ہے ۔اس ضمن میں ڈی ایچ او نے بتایاکہ 3 ملازمین کے پوسٹ پارٹم سیمپل جامشورو لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں جبکہ ایک ملازم کے لواحقین کے انکار پر پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے دفتر سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)امیر افضل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملازمین کی موت گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے، ملازمین کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی عملے نے دفتر میں رہائش اختیار کرلی تھی، کام زیادہ ہونے کے باعث عملے کو رات دیر تک کام کرنا پڑتا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں