خانپور، پی ٹی آئی کا اقتدار میں رہنا کسی بھی طور پر ملک و قوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے،محمد سلیم گورمانی

حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں ،عوام کو مزید استحصال کا نشانہ بننے نہیں دیں گے، رہنماء پیپلزپارٹی

منگل 23 نومبر 2021 21:53

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد سلیم گورمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اقتدار میں رہنا کسی بھی طور پر ملک و قوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں عوام کو مزید استحصال کا نشانہ بننے نہیں دیں گے نااہلوں کے ٹولے کو جلد گھر بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں سے کارکن گھبرانے والے نہیں آمرانہ دور میں بھی پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے رہنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو دبایا گیا مگر انہیں جھکایا نہیں جاسکا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی پاسداری کی اور قوم کو متحد کیا مگر موجودہ حکمرانوں نے اپنے دو ر اقتدار میں ایک طرف ملک و قوم کو بدحال کیا ہے تودوسری طرف اخلاقی و جمہوری اقدار کا بھی جنازہ نکالنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑی ہے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں