خاران عوام نے جو عزت بخشی وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے ،میر شعیب نوشیروانی

خاران کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، اتحادیوں اور عوام کے تعاون کا شکر گزار ہیں ،رہنما مسلم لیگ(ن)

جمعہ 9 فروری 2024 21:45

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) خاران پی بی سے مسلم لیگ (ن )کے میر شعیب نوشیروانی کامیاب،مسلم لیگ (ن )کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران عوام نے جو عزت بخشی وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے خاران کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، اتحادیوں اور عوام کے تعاون کا شکر گزار ہیں ،خاران پی بی 33 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر شعیب نوشیروانی کامیاب، بی این پی مینگل کے ثناء بلوچ دوسرے نمبر پر رہے ،میر شعیب نوشیروانی نے 2157 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی میر شعیب نوشیروانی نے 11207 ووٹ جبکہ بی این پی کے ثناء بلوچ نے 9050 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ن کے میر شعیب نوشیروانی کی کامیابی کے بعد نوتیزئی ہاؤس خاران ایک بڑے عوامی اجتماع سے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے خطاب کیا انھوں نے کہا خاران کے سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں قبائلی عمائدین علاقائی معتبرین ،وکلاء ، تاجر زمیندار ، اقلیت ،طلباء سول سوسائٹی اور عوام الناس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے 8 فروری کے جنرل الیکشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا بلکہ خاران کے روشن مستقبل کا ساتھ دیا جو شاندار عوامی پزیرائی ہمیں ملی وہ زندگی بھر یاد رہے گا اجتماع سے سابق ضلع ناظم خاران میر شوکت بلوچ ، مسلم لیگ ن رخشان ڈویژن کے صدر حاجی غلام سرور بلوچ ، نائب صدر ایڈووکیٹ محمود خان نوشیروانی، مولانا محمد قاسم چشتی، میر محمد اعظم مسکان زئی ، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء قاری عبدالراشد ریکی ، انجمن تاجران خاران کے صدر شیخ منیر احمد ، قاضی منظور احمد ، میر منظور احمد سیاپاد ، حاجی نثار احمد ، میر ممتاز سیاپاد ، حاجی زکریا مینگل ، چیئرمین سراج احمد ملازئی ودیگر نے بھی خطاب کیا ، میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کے اعتماد کو انشاء اللہ کھبی مجروح نہیں کرینگے خاران کے عوام نے سابقہ نمائندے کی غلط اقدامات اور مایوس کن کارکردگی سے تنگ آکر ایک نہی امید کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا ہے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ انشاء اللہ خاران کو مختصر مدت میں ایک خوبصورت ماڈل ضلع بنانے سمیت پائیدار امن دینگے عوام کا احساس محرومی ختم کرکے انھیں خوشحال بنائیں گے بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کرینگے ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے لوگوں کو پینے کے صاف پانی اور زمینداروں کو مکمل بجلی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے تعلیمی اداروں کی فعالی پر خصوصی توجہ دینگے ، سڑکیں بنائیں گے سب سے پہلے خاران کو امن کا گہوارہ بنائیں گے میر شعیب نوشیروانی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ a صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ ، مرکزی کمیٹی رکن سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ، مرکزی رہنماء سابق ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ ،مرکزی نائب صدر امیدوار ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور ان کے ضلعی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہمارا ساتھ دیا اور اپنا امیدوار میرے حق میں دستبردار کرائے اسی طرح جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی محمد عظیم لوراجہ اور استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکری شعیب احمد جو میرے حق میں دستبردار ہو گئے ان پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستان سنی تحریک، خاران علماء کونسل ، اہل حدیث اور دیگر پارٹیوں اور تنظیموں حمایت کا اعلان کیا تھا سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے خاران کی ترقی و خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیا ہے میر شعیب نوشیروانی اور میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت اور علاقے کی ترقی و خوشحالی ہے ہم انتقام پسند نہیں ہیں خاران ہمارا ہے اس سے قبل خاران کے عوام نے ہمیں چھ بار عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا تھا ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گا انشاء اللہ خاران کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں