شجر کاری مہم میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہئے ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

پیر 5 اگست 2019 16:12

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء)ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں مون سون شجر کاری کا پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت انسانی صحت،چرند پر ند اور ہرقسم کی جانداروں کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں اور درختوں سے بہتر ماحول میسر آتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں درختوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درخت کاری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے -اس موقع پر وہاں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرنصیر احمد کربلائی،سوشل ویلفیئر آفیسر ہماء عزیز اور دیگر عملہ موجود تھا -بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم اور صنعت زار کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا -ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے بریفنگ دی -

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں