خوشاب میں 36ہزار جانوروں کو لمپی سکن سے بچاو کی ویکسی نیشن کر دی گئی

ہفتہ 13 اگست 2022 16:30

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) خوشاب میں 36ہزار جانوروں کو لمپی سکن سے بچاو کی ویکسی نیشن کر دی گئی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خوشاب ڈاکٹر رانا واجد ارشد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ خوشاب میں جا نوروں کی بیماری لمپی سکن کی روک تھا م کیلئے مجمو عی طور پر ضلع میں کل 36ہزار جانوروں کو ویکسی نیشن کر دی گئی ہے اور 20ہزار مزید ویکسین کی فراہمی کی ڈیمانڈ محکمے کوبھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام فارمرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے بیمار جانوروں کے علاج کیلئے قریبی ویٹر نری ہسپتال سے رجو ع کریں۔مزید معلومات اور راہنمائی کیلئے فارمرز محکمے کے فون نمبر 0454-920082یا ہیلپ لائن 08000-9211پر رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں