دلہا نے شادی کی پہلی رات نئی نویلی دلہن کو جوڑا عروسی میں قتل کر دیا

واقعہ پسند کے خلاف شادی کا ہے تاہم پوسٹمارٹم میں حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جولائی 2022 17:31

دلہا نے شادی کی پہلی رات نئی نویلی دلہن کو جوڑا عروسی میں قتل کر دیا
خوشاب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 جولائی 2022ء ) خوشاب میں دلہن کو شادی کی پہلی رات ہی قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خوشاب کے علاقے مٹھہ ٹوانہ میں پیش آیا جہاں دلہا نے دلہن کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مٹھہ ٹوانہ کے محلہ چاہلانوالہ میں شادی کی پہلی رات دلہا نے دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر ملزم فرحت حیات کو حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او خوشاب اسد اعجاز نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرے گی۔ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ واقعہ خلاف پسند شادی کے باعث پیش آیا تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

19 سالہ لڑکی کو جمعرات کے روز مٹھہ ٹوانہ کے محلہ چاہلانوالہ کے محمد حیات کے نوجوان بیٹے فرحت حیات سے انجام پائی گزشتہ شب سہاگ رات کو 19 سالہ نئی نویلی دلہن کو جوڑا عروسی میں قتل کر دیا گیا اور دولہا فرار ہو گیا۔

آر پی او عمران محمود نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری اور حقائق منظر عام میں لانے کا حکم دیا۔ تھانہ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر کے مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر ابتدائی تفتیش میں دولہا کو گرفتار کر لیا اور بتایا کہ واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرکرائم سین کو محفوظ بنائے اور ڈی پی او خوشاب سید اعجاز ملہی نے واقع کی تفتیش کے لیے ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی جو تمام پہلووں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ڈی پی او سید اعجاز ملہی کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش مضبوط بنیادوں پر مکمل کر کے ملزمان کو قرارواقع سزا دلوائی جائے گی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ سانحہ پسند کے خلاف شادی کا سانحہ ہے تاہم پوسٹمارٹم میں حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں