سرگودھا ،نوجوان کو شاہپور سے واپسی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعہ 16 اکتوبر 2020 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) خوشاب کے نوجوان کو سرگودھا تحصیل شاہپور سے واپسی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جس کا مقدمہ قتل درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کٹھہ سگھرال کے گائوں پدھڑار کا نوجوان محمدعمران کار پر سرگودھا کی تحصیل شاہ پور صدرمین بازار میں موجود تھا کہ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔

جبکہ مقتول کی ماں بیٹے کو بازار میں چھوڑ کر خود اندرون بازار سوداسلف خریدنے گئی تو اس دوران حملہ آوروں موٹر سائیکل سوار مخا لفین نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں شدید زخمی محمد عمران کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کر دیا گیا جو راستہ میں دم توڑگیا۔معلوم ہواکہ مقتول جھاوریاں کی دوشیزہ سے شادی شدہ تھا جس کی بیوی چندسال قبل جل کرجان بحق ھوئی تو اس کے قتل کرنیکاالزم مقتول محمد عمران پر لگا جس کی بیٹی جو نانی کیپاس تھی اس کے خرچہ کا کیس شاہ پورعدالت سے ڈگری ھوا جس کا خرچہ بیٹی عدالت شاہ پورصدر جمع کروانے ماں بیٹا ائے اور مین بازار میں سودا سلف خریدتے ہوئے مخالفین نے فائرنگ کر کے محمد عمران کو قتل کردیا اور فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور وقوعہ کا مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں