کوہستان۔تصویر وائرل کیس۔لڑکی کو قتل کرنے والا باپ 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 28 نومبر 2023 19:53

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) ضلع کولئی پالس کوہستان تصویر وائرل کیس میں پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے والے باپ کا عدالت سے 7روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیا۔پولیس نے صلاح مشورے کرنے والے تین ملزمان بھی گرفتار کرلئے۔پولیس ذرائع کے مطابق2روز قبل ضلع کولئی پالس کوہستان دو لڑکیوں کی تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہوئیں۔

مبینہ جرگہ کے فیصلہ پر لڑکی کے والد نے ایک لڑکی کو قتل کیا۔تھانہ پالس میں مقدمہ علت نمبر114جرم 15AA کے پی کے، 302/311/109/34 پی پی سی مقدمہ درج کرکے پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کیا۔پولیس نے منگل کو گرفتار ملزم ارسلا ولد محسن کو علاقہ مجسٹریٹ پالس کی عدالت میں پیش کرکے ملزم کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے 7روزہ ریمانڈ منظور کرکے ملزم کوپولیس کے حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں صلاح مشورہ کرنے والے3 ملزمان ایک ملزم ارسلا کا بھائی، چچا زاد بھائی اور ایک قریبی رشتہ دار اعانت کے جرم میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ملزمان کو عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ وائرل تصاویر میں موجود لڑکا رحمت شاہ کو مقامی پولیس نے برشریال سے بحفاظت ریسکیو کر کے بیان قلمبند کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا۔پولیس کی ٹیمیں بدستورعلاقہ شریا ل میں موجود ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں